آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی جس کی نمائش آج وزیراعظم ہاؤس میں کی جائے گی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی لیکر ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز ای کے 612 پر دبئی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔ ٹرافی کی آج وزیراعظم ہاؤس جب کہ کل سینٹوریس مال میں نمائش کی جائے گی۔
لاہور کے پیکجز مال میں 13 اور کراچی کے ڈولمین مال میں 14 اپریل کو نمائش کی جائے گی،جہاں جشن منانے کے ساتھ کنسرٹ اور آتش بازی کا بھی اہتمام ہوگا۔ ٹرافی کو پاکستان کے چاروں صوبوں میں لے جایا جائے گا،شہری آئی سی سی ٹرافی کیساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنا سکیں گے، بورڈ حکام کے مطابق ٹرافی کو پاکستان لانے کے انتظامات نجی کمپنی نے کیے ہیں۔