امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش کردی۔ پاک بھارت تعلقات میں مسئلہ کشمیر کو بڑی رکاوٹ ہے۔
وزیراعظم پاکستان امریکی صدر سے ملاقات کیلئے وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں عمران خان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔ وائٹ ہاؤس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماوں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش کردی۔ امریکی صدر نے پاک بھارت تعلقات میں مسئلہ کشمیر کو بڑی رکاوٹ تسلیم کرلیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی پر خوشی ہوگی۔ پاکستان افغانستان میں ہماری بہت مدد کر رہا ہے۔ا فغانستان میں قیام امن کیلئے پاک امریکا تعلق انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے مسئلہ کشمیر حل کرانے کا کہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں تاریخی ملاقات میں دونوں لیڈرز کے چہروں پر مسکراہٹ تھی۔ عمران خان کے استقبال کیلئے وائٹ ہاؤس کے باہر پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ وزیراعظم نے اس تاریخی ملاقات میں قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کو انتہائی خوش گوار دیکھ رہا ہوں، امید ہے کہ ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔