پنجاب حکومت نے نجی اور سرکاری اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
پنجاب حکومت نے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز اور سی ای او ایجوکیشن کو نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق موبائل فون پر پابندی تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے لگائی گئی ہے، طلبا کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے یہ اقدام کیا جارہا ہے ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں سوشل میڈیا کا ہر طرح سے استعمال بھی روکا جائے گا۔