وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں جامع اصلاحات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک اہم اجلاس کے دوران طلباء کے لیے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دے دی۔
اس موقع پر مریم نواز نے لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے طلبہ کو 7 سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دیے جائیں گے.
صوبے بھر میں طلبہ کو 20 ہزار الیکٹرک بائیکس بھی دے رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے اداوار میں ہائرایجوکیشن کا بجٹ زیادہ رہا، پنجاب میں نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں میں ساڑھے 6لاکھ سےزائدطلبہ زیرتعلیم ہیں،یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ میں لڑکوں کا تناسب 44 اور لڑکیوں کا تناسب 56 فیصد ہے۔
دوران اجلاس پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پرنئی یونیورسٹیاں اورکالجز بنانے پراتفاق کیا گیا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےکہاہرضلع میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پرکالج ہمارے اہداف میں شامل ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کی”تعلیمی ایمرجنسی“کےاعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔