پاکستان میں رواں مہینے کے آخر تک کورونا کیسز کی تعداد 50 ہزار تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا گیاہے۔ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔
حکومت نے رواں ماہ کے اختتام تک متوقع کیسز بارے بھی عدالت کو آگاہ کردیا۔
وفاقی حکومت کی طرف سے عام اور سنگین اور تشویش ناک کیسز کی متوقع تعداد بارے بھی آگاہ کردیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ 25 اپریل تک کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
پاکستان میں کورونا کیسز کا اندازہ دیگر ممالک میں جاری ٹرینڈز کی مدد سے لگایا گیاہے،بتائے گئے اعداد وشمار حتمی نہیں ہیں اس میں تبدیلی کا امکان بھی موجود ہے
سپریم کورٹ کو بتایا گیاہے کہ 7 ہزار کیسز سنگین نوعیت کے ہوسکتے ہیں، اڑھائی ہزار کے قریب کیسز تشویش ناک ہوسکتے ہیں۔ 41 ہزار معمولی نوعیت کے کیسز ہوسکتے ہیں،
عدالت کو آگاہ کیا گیاہے کہ 25 اپریل تک کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد یورپ سے کم ہوگی، 25 اپریل تک وائرس کی ٹیسٹنگ سہولت میں اضافہ کیا جائے گا۔
366 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے ایمرجنسی پلان کا اطلاق کردیا،وفاقی حکومت نے صوبوں، وبائی ماہرین کیساتھ کورونا سے بچاو کی گائیڈ لائیںز تیار کیں۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ بیرون ملک سے واپس آنے والوں کی سکریننگ کے ایس او پیز بنائے گئے ہیں۔ کورونا سے جاں بحق ہونے کی تدفین کے لیے بھی ایس او پیز واضع کیے گئے ہیں۔