نوشہرہ: خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو فریقین کے درمیان جائیداد تنازعہ کے باعث اکبر پورہ میں پیش آیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں تاہم ان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
پولیس کے مطابق صوابی میں فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا تھا۔