معروف اداکار فیروز خان اور اہلیہ علیزے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکار نے اپنے گھر بیٹی کی آمد کی خوشخبری انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی، انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کے گھر رحمت آئی ہے۔
فیروز خان نے ہیش ٹیگ کے ذریعے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ‘فاطمہ خان’ رکھا ہے۔
واضح رہے کہ فیروز اور علیزے کے ہاں یہ دوسرے بچے کی پیدائش ہے، اس سے قبل دونوں کا ایک بیٹا ‘سلطان’ ہے جس کی پیدائش مئی 2019 میں ہوئی تھی۔
اداکار فیروز خان اور علیزے مارچ 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، کچھ عرصہ قبل یہ خبریں بھی منظرِ عام پر آئی تھیں کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے تاہم فیروز نے اس حوالے سے تصدیق نہیں کی تھی۔
فیروز خان کو بیٹی کی پیدائش کے موقع پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادپیش کی جارہی ہے۔