بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد کیف بھی پاکستانی کپتان بابر اعظم کی تکنیک سے متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شانداز کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بابر اعظم کی کھل کر تعریف کی۔
انہوں نے لکھا کہ ’بابر اعظم کے پاس صلاحیتیں، تکنیک اور جگر ہے، یہ ایک بہترین چیزیں ہیں جب آپ ایک بڑے ٹوٹل کے تعاقب میں ہوں۔‘
واضح رہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بیٹر امام الحق کی سنچریوں کی بدولت قومی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے زیر کردیا۔ سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی جبکہ آخری میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔