کراچی: سندھ میں گیس کا سنگین بحران تاحال برقرار ہے۔ کراچی سمیت صوبے بھر میں جمعرات کی صبح آٹھ بجے تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی سندھ میں گیس بحران کا آغاز ہوا۔ سندھ بھر میں سی این جی کی بندش روز کا معمول بن گئی ہے۔ سی این جی اسٹیشنز مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گیس کی فراہمی کے لیے کوئی موثر پالیسی واضح نہیں کی گئی
دوسری جانب کراچی کے بیشتر علاقوں میں مسلسل گیس کی بندش سے خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خواتین کو ناشتے اور کھانے کی تیاریوں میں گھنٹے لگنے لگے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ہر سال یہ کہا جاتا ہے کہ سردیوں کے موسم میں گیس پریشر میں کمی ہوتی ہے اس کے باوجود گیس کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے۔