وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے کہا ہے کہ گھبرائے ہوئے لوگوں کو چوہدری شجاعت حسین کی صحت کا خیال آہی گیا۔
وزیراعظم عمران خان کا ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ سے متعلق منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو پانی ذخیرہ کرنے کی ضرورت ہے اور کالاباغ ڈیم اچھی سائٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے بھائیوں کو کالاباغ ڈیم پر قائل نہیں کریں گے تو ملک مخالف قوتیں انہیں استعمال کریں گی، پاکستان مخالف قوتیں انہیں کہیں گی کہ آپ کا پانی چوری ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے لوگوں کو قائل کرنے کے لیے مہم چلانا ہو گی، انہیں سائنٹفک طریقے سے بتانا ہوگا کہ کالا باغ ڈیم بننے سے انہیں نقصان نہیں فائدہ ہو گا، لوگوں کو قائل کرنے سے پہلے کالاباغ ڈیم شروع کریں گے تو انتشار پھیلانے والے انہیں استعمال کریں گے۔