: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کو ہماری سیاسی ملاقاتوں سے نہیں ملکی تباہی سے گھبرانا چاہیے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف لاہور میں میڈیا نمائندوں سےگفتگو کررہے تھے، اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم آپ کی ملاقاتوں سے گھبراہٹ کا شکار ہیں، اس پر اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ انہیں ہماری سیاسی ملاقاتوں سے گھبراہٹ اور پریشانی نہیں ہونی چاہیے بلکہ وزیر اعظم کو ملکی تباہی، مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے پریشان ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں مہنگائی میں کبھی اتنا اضافہ نہیں ہوا جتنا اب ہوا، قرضوں اتنے قرضے لیے گئے ہیں جس کا کوئی حساب نہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھاکہ گندم اور شوگر سمیت کرپشن کے بے پناہ اسکینڈل ہیں، اربوں کھربوں کی کرپشن کرکے ملک کی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹی گئی۔