وزیراعظم پاکستان نے پاک ترک بزنس کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک تاجروں کو پاکستان میں سرمایایہ کاری میں جو مشکلات ہیں انہیں دور کیا جائے گا۔
پاک ترک بزنس کونسل سے خطاب میں پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاری کا فروغ ہماری حکومتی پالیسی میں شامل ہے۔ ہمیں یقین کے کہ سرمایہ کاری سے ملک میں غربت کا خاتمہ اور قرضوں میں کمی آسکتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین کا ماڈل ہمارے سامنے ہے، چین نے انسانی تاریخ میں سات سو ملین لوگوں کو 30 سال میں غربت سے نکالا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا ہمارا اہم مقصد سرمایہ کاری سے لوگوں کو ٖغربت سے نکالنا ہے اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے مسائل حل کرنا ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔ کرپشن نے بد قسمتی سے ہمارے ملک میں نہ صرف چھوٹے کاروبار بلکہ سرمایہ کاروں کو بھی آگے بڑنے میں مشکلات پیدا کی ہیں اور ہم کرپشن کیخلاف کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا اب پاکستان میں بالکل نئی حکومت آچکی ہے جو سرمایہ کاری کا فروغ چاہتی ہے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہماری برآمدات متاثر ہوئی ہیں اور میں ترک سرمایا کاروں کو یقین دلاتا ہوں آپ کے مسائل حل کیے جائیں گے تاکہ آپ کو کاروبار کرنے میں آسانی ہو۔