قومی ترانے کے خالق ابو الاثر حفیظ جالندھری کا 119واں یوم پیدائش آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
اردو کے لازوال شاعر اور افسانہ نگاری کی بدولت شہرت کی بلندیاں چھونے والے حفیظ جالندھری اور پاکستان کا قومی ترانہ تخلیق کرنے پر صدیوں یاد رکھا جائے گا۔
اردو ادب کا لافانی کردار حفیظ جالندھری 14 جنوری 1900ء کوہندوستان کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے اور1947 میں تقسیم ہند کے وقت میں لاہور آ گئے۔
دنیا کو اردو ادب کی نئی جہتوں سے روشناس کرانے والے حفیظ جالندھری 21 دسمبر 1980 لاہور میں وفات پر گئے۔ انہیں ماڈل ٹاؤن میں دفن کیا گیا ہے۔