سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں کامیاب کارورائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے، ہلاک دہشت گرد امریکی شہری اور علی حیدر گیلانی کے اغوا میں بھی ملوث تھے۔
تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونےوالے دہشت گردوں کی شناخت عدیل حفیظ اور عثمان ہارون کے نام سے ہوئی۔ دہشتگردوں نے سیکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کررکھی تھی۔
ہلاک دہشت گرد ملتان میں حساس ادارے کے افسران کے قتل اورمتعدداہم شخصیات کے اغوا کےمنصوبے اور امریکی شہری وارن وائن سٹائن، سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغوا میں بھی ملوث تھے۔ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹس، اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ سمیت دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔