شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے مزدوروں کی گاڑی دب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپرکوہستان میں شاہراہ قراقرم کھوشی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مزدوری کی گاڑی ملبے تلے دب گئی ہے۔ حادثے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مسافر گاڑی میں 12 مزدور سوار ہونے کی اطلاع تھی، ملبے تلے دبی گاڑی سے نوافراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ تین افرادکی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو قانونی کارروئی کے بعد ورثا کے حولاے کر دیا گیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ بھاری مشینری سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔