اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 86 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی۔
بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔ مارکیٹ کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 614 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم 61 پوائنٹس کی کمی کے باعث 39 ہزار 553 پر ٹریڈ کرنے لگا۔
گزشتہ تین روز سے مارکیٹ مسلسل مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے اور کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہی ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی 100 انڈیکس میں 201 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔