وفاقی حکومت نے کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی.کشمیری قیادت اور اجلاس شرکاء نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا.
اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس میں ہدایت دی۔ جلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر، وزراء اور اعلی سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ کشمیری قیادت اور اجلاس شرکاء نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
گزشتہ روز چیف سیکرٹری آزاد کشمیر، کمشنر پونچھ اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات میں حکومتی کمیٹی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں تاہم چیف سیکریٹری آزاد کشمیر اور جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہیں اور مظاہرین نے مطالبات پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے گھروں کو جانے سے انکار کردیا ہے۔