پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف شہروں میں 100 گرام سادہ روٹی کی قیمت 12 سے 14 روپے مقرر کر دی گئی، پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا.
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ پنجاب میں روٹی کی قیمت مزید کم کردی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کے غلط فیصلوں نے روٹی کو غریب کی پہنچ سے دور کردیا تھا۔
متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے فیصلہ مسترد کر دیا.
صدر نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشاورت کے بغیر روٹی کی قیمت میں کمی کی.نان بائیوں کی مشاورت کےبغیرقیمتوں میں کمی کومستردکرتےہیں۔
آفتاب گل نے کہا کہ بجلی و گیس کےنرخ کہاں سےکہاں چلے گئے ، حکومت اس میں کمی کرے ۔