دستاویزات کےمطابق دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئےحکومت کووفاق سے 108 ارب روپےملے گے،ونڈ فال لیوی کےمد میں حکومت کو 46 ارب روپے ملے گئے،رواں سال نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں وفاق سے 33 ارب روپے ملے گئے،این ایچ پی کے 78 ارب روپے سے زائد کے واجبات بھی ملنے کی توقع ہے۔
جاری دستاویزات کےمطابق ضم اضلاع کا بجٹ میں تنخواہوں کیلئے630 ارب روپے مختص کئےجانےکاامکان ہے،پنشن کے لئے بجٹ میں 1 سو 66 ارب روپے سے زائد فنڈز مختص ہے،ایم ٹی آئی اسپتالوں کی سیلری اورنان سیلری کیلئے 55 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے،ضم اضلاع کے لئے بجٹ میں 144ارب روپے مختص کئے گئے ہے۔
اس کےعلاوہ ترقیاتی بجٹ 259ارب روپےکا ہے،صوبائی اے ڈی پی کے لئے120ارب روپے مختص کئےگئےہیں،ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے لئے 24 ارب روپے مختص ہے۔