عالمی بینک سے ہاوسنگ سیکٹر کے لیے ملنے والا 200 ملین ڈالر کا قرض اپنی چھت اپنا گھر منصوبے پر خرچ ہوگا۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محکمہ ہاوسنگ کی سفارشات منظور کرلیں گئیں، جس کے مطابق 200 ملین ڈالر کا قرض دیا جائے گا جو اپنی چھت اپنا گھر منصوبے پر خرچ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس منصوبے کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں کم آمدن لوگوں کے لیے 3 ہزار سے زائد گھر بنائے جائیں گے، جس کی ڈاؤن پے منٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھی جائے گی۔
عالمی بینک نے پی ٹی آئی دور حکومت میں 50 ارب روپے سے زائد کا قرض دینے کی منظوری دی تھی،پی ٹی آئی دور
حکومت میں قرض کو نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے لیے مختص کیا گیا تھا۔