شہبازشریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے سارے ریکارڈٹوٹ گئے۔
ذرائع کے مطابق صرف2سال میں بجلی کےبنیادی ٹیرف میں فی یونٹ22.53روپےتک کا تاریخی اضافہ کیا گیا،بجلی صارفین پرفی یونٹ3.23 روپے کامستقل سرچارج الگ سے عائد کیا گیا، مستقل سرچارج ملاکر2 سال میں بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں اضافہ25.76روپےبنتا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی صارفین پر2سال میں2 ہزار ارب روپے سےزائد کااضافی بوجھ ڈال دیا گیا،جولائی تااکتوبر2022 بجلی کےفی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7.91 روپے،جولائی 2023 میں بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7.50روپے تک اضافہ کیا گیا تھا جبکہ جولائی 2023 میں فی یونٹ 3.23 روپےکا مستقل سرچارج بھی عائد کیا گیا تھا.
جولائی 2024 میں بنیادی ٹیرف کی مد میں فی یونٹ بجلی7.12 روپے تک مہنگی کی گئی،شہبازحکومت میں پہلی باربجلی کے گھریلوصارفین پرایک ہزار روپے تک فکسڈچارجزبھی لگادیئے گئے۔وفاقی کابینہ کی منظوری سےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں اضافہ،سرچارج عائد کیا گیا۔
صارفین نےسہہ ماہی اورماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں اضافےکابوجھ الگ برداشت کیا۔