اسلام آباد : خاور مانیکا نے نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیا، جس میں بریت کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے نکاح کیس میں بریت کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔
خاورمانیکا نے وکیل زاہد آصف کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ، جس میں کہا کہ 13جولائی کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رہ سکتا، 3فروری کا سزا کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بحال کیا جائے۔
درخواست میں مزید کہا کہ اپیلٹ کورٹ نے اہم پہلونظر انداز کرکے سزا کالعدم قرار دی، اپیلٹ کورٹ نے استغاثہ کے گواہان کے بیانات کوبھی ملحوظ خاطر نہ رکھا، ملزمان کی بریت کافیصلہ قانونی طورپرقائم نہیں رہ سکتا۔
خاور مانیکا نے استدعا کی ایڈیشنل سیشنزجج کا سزا کیخلاف اپیلیں منظورکرنے کا13 جولائی کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے اور بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی سزا بحال کی جائے۔
درخواست میں حکومت، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو فریق بنایا گیا ہے۔