اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ زیر غور لائے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال اور امن وامان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملے زیر بحث آنے کا امکان ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی، سابق صدر عارف علوی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں مخصوص نشستوں پرعدالتی فیصلہ بھی زیرغور آئےگا اور کابینہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پر پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
کابینہ نجکاری بورڈاراکین کی تعدادمیں اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان اورڈنمارک میں تعاون سےمتعلق مفاہمتی یاداشت کی منظوری دی گی۔
اجلاس میں دوست ممالک کےسرمایہ کاروں کے ویزہ فری معاہدے سمیت ایس ای سی پی ایکٹ کےتحت خصوصی عدالتوں کےقیام کی منظوری دی جائے گی۔
خیال رہے بانی پی ٹی آئی جی ایچ کیو کے باہر پرامن احتجاج کی کال دینے کا اعتراف کرچکےہیں ۔
بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر پولیس دوبارہ مجھ پر حملہ آور ہوئی، مجھے پتہ لگ گیا تھا کہ یہ مجھے گرفتار کریں گے۔