کراچی کے علاقے شارع فیصل پر میٹرو پول کے قریب عمارت کی نویں منزل پر آگ لگ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق آگ لگنے سے عمارت میں دھواں بھر گیا، جس کے باعث 5 افراد بے ہوش ہوگئے، جن میں سے 2 کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
عمارت میں شدید دھویں کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت میں مزید افراد کی موجودگی کا امکان ہے
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال موڑ سے میٹرو پول جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیاگیا ہے اورہ ٹریفک کو متبادل رستے، ایف ٹی سی سے کالا پل کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔