وزیراعظم شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے سبب تمام مصروفیات ترک کردیں اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طبعیت ناساز ہونے کے باعث وزیراعظم شہبازشریف ایرانی صدر کی حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے، انہوں نےاپنا دورہ ایران منسوخ کردیا۔
وزیراعظم کی عدم شرکت پرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اسحاق ڈارکی دورہ ایران میں سیکریٹری جنرل کامن ویلتھ سے ملاقات متوقع ہے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹرز کے مشورے پر تمام مصروفیات ترک کردیں جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی گذشتہ روز دولت مشترکہ کی سکرٹری جنرل سے طے شدہ ملاقات بھی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے ملتوی کی گئی۔