لاہور میں انڈوں کی قیمت مزید بڑھ گئی، فارمی انڈے 276 روپے درجن ہو گئے۔
انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ روز فارمی انڈے 274 روپے فی درجن تھے، مرغی کی قیمت 594 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 396 اور پرچون ریٹ 410 روپے کلو ہے، گزشتہ روز اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت 740 روپے کلو تھی۔
پنجاب حکومت کا مرغی کے گوشت کی فکس قیمتیں مقرر کرنے کا عندیہ
لاہور انتظامیہ نے سبزی اورپھلوں کے نئے نرخ بھی جاری کئے ہیں، پیاز درجہ اول کی قیمت 140 روپے کلو، آلو 85روپے، ٹماٹر 115 روپے، سبز مرچ 120 روپے، ادرک 600، لہسن دیسی 385 اورفارمی کھیرے کی قیمت 75 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
میتھی 270، بینگن 220، پھول گوبھی 165، شلجم 120 روپے کلو، شملہ مرچ 210 اور لیموں دیسی 450 روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ مٹر کی قیمت 330، گھیا کدو کی قیمت 270، گاجر چائنہ کی قیمت 90 روپے اورکریلے کی قیمت160 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
سیب گاجا 210، سیب کالا کولو 375، آڑو 270، آلو بخارا 270 روپے،آم دوسہری 200، ناشپاتی 200 روپے اور جامن 260 روپے کلومیں دستیاب ہے، درجہ اول کیلے کی فی درجن قیمت 155 روپے مقرر کی گئی ہے۔