بلاول بھٹو نے اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے لانگ مارچ کا اشارہ دے دیا۔ انہوں نے کہا اٹھارہویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دوں گا، ہم وفاق کو اپنے ہسپتال چھیننے نہیں دیں گے، کچھ قوتیں 18 ویں ترمیم ختم کرنا چاہتی ہیں، سیاسی جدوجہد اور لانگ مارچ کیلئے تیار ہوں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت اپنا کام کر رہی ہیں، سندھ حکومت کام میں سب سے آگے ہے، عمران خان گمبٹ جیسا میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے پی میں نہیں بنا سکتے۔ انہوں نے کہا جب یہ ادارے وفاق کے تحت تھے تو چندے پر چلتے تھے، این آئی سی وی ڈی جب وفاق کے پاس تھا تو یہاں علاج بہت مہنگا تھا، ہمارے صوبے اور ملک کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔