میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مرتضیٰ وہاب بطور ترجمان سندھ حکومت اور ترجمان بلاول بھٹو خدمات انجام دیں گے۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ترجمان بلاول بھٹومقررہونےپرمرتضیٰ وہاب کومبارکباد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کی بطور ترجمان بلاول بھٹو زرداری تعیناتی خوش آئند ہے،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صلاحیت اور خدمات ناقابل فراموش ہیں۔