لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے جناح اسپتال میں اپنے والد سے ملاقات کی۔
نواز شریف کی عیادت کے لیے مریم نواز جب جناح اسپتال لاہور پہنچیں تو (ن) لیگی کارکنوں نے ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے اور نعرے بازی کی جس کا انہوں نے ہاتھ ہلاکر جواب دیا۔
اس دوران میڈیا نمائندوں نے مریم نواز سے بات کرنے اور سوالات کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا اور صحافیوں کے سوالات پر انتہائی مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ انشااللہ ظلم کی رات نے جلد ہی ختم ہونا ہے۔