دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ’کانز‘ میں پاکستانی گلوکار علی ظفر کی شرکت نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ فرانس کے شہر کان میں 15 مئی سے 77ویں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوا جس میں دنیا بھر سے معروف شخصیات مدعو کیے گئے۔
علی ظفر پاکستان کے راک اسٹار ہیں۔ وہ ایک ملٹی ٹیلنٹڈ آرٹسٹ ہیں، جنہوں نے موسیقی، فلم اور پینٹنگ میں حیرت انگیز کام کیا ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ میں بھی نام کمایا ہے اور ان کا شمار پاکستان کے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے۔
علی ظفر اس وقت کانز میں موجود ہیں کیونکہ کانز فلم فیسٹیول جاری ہے۔ ان کے ہمراہ ان کی خوبصورت اہلیہ عائشہ فضلی بھی ہیں۔ یہ جوڑی تفریح کرتی نظر آرہی ہے۔ علی اور عائشہ دونوں نے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔
علی ظفرکی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں انہیں نیلے کوٹ کے ساتھ سیاہ پینٹس پہنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ انکی اہلیہ سیاہ گاؤن پہنی نظر آرہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر تاحال علی ظفر کی کانز میں شرکت کی کوئی بھی تصویر جاری نہیں ہوئی ہے لیکن گلوکار فرانس میں کانز فیسٹیول میں شرکت کی اپنی جانب سے تصدیق کرچکے ہیں۔
علی ظفر کی جانب سے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے انکشاف نے ان کے مداحوں کو خوش کردیا ہے اور وہ ان کے تمام لُکس کو دیکھنے کیلئے بے صبر ہو رہے ہیں۔