بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار ورون دھون اور اِن کی اہلیہ نتاشا دلال کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی ویب سائٹس و سوشل میڈیا کے مطابق اداکار ورون دھون اور ان کی اہلیہ شادی کے تین سال بعد والدین بن گئے ہیں۔
اداکار کی اہلیہ کو گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ رات کو معروف بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے اپنے سوشل میڈیا پر جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں اداکار کے والد و ہدایت کار ڈیوڈ دھون نے بھی پوتی کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر اس جوڑی کے خاندان کی اسپتال آتے جاتے کی ویڈیوز بھی وائرل ہیں جن میں حال ہی میں والد بننے والے اداکار کو خوشگوار موڈ می دیکھا جا سکتا ہے۔