ممبئی: پاک فوج کی جانب سے بھارت کی پاکستان میں دراندازی کے موثر جواب نے بھارتی سیاستدانوں کے ساتھ بالی ووڈ فنکاروں کے غرور کو بھی ملیامٹ کرکے رکھ دیا ہے۔
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بالی ووڈ سے بھی اب جنگ کے بجائے امن کا راستہ اختیار کرنے کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کے بعد جہاں بھارتی سیاستدان جنگ کا شور مچارہے تھے وہیں بالی ووڈ فنکار بھی بڑھ چڑھ کر اپنی حکومت کی تائید کرتے ہوئے جنگ کا پرچار کرنے میں مصروف تھے۔