پاکستان ٹی وی کی خوبصورت جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کو بین الاقوامی ویب سائٹ بز ایشیا پر ’’بہترین جوڑی‘‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ بزایشیا نے آن لائن ایوارڈ 2019 کی نامزدگیوں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس ویب سائٹ نے اُن اداکاروں کو ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے جو اپنے مثبت اورغیرمعمولی کام کی بدولت ایشیا میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
بزایشیا میں زیادہ تربھارتی اداکار، اداکاراؤں اوربھارتی ڈراموں کو مختلف کیٹیگریزمیں نامزد کیا گیا ہے تاہم پاکستان کے مقبول ڈرامے ’’آنگن‘‘ سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والی اسجل علی اوراحد رضا میر کی جوڑی بھی نامزدگیوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
سجل علی اور احد رضا میر کوڈراما سیریل ’’آنگن‘‘ میں بہترین جوڑی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اس کیٹیگری میں ان کا مقابلہ بھارتی ٹی وی کے ناموراداکاروں جینیفر ونگٹ اور ہرشد چوپڑا ، سُراور نکل بھی سمیت متعدد اداکاروں کے ساتھ ہوگا۔
سجل اوراحد کے علاوہ بہترین میوزک ٹیلنٹ کی کیٹیگری میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو بھی مختلف بھارتی گلوکاروں کے ساتھ نامزد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بزایشیا ویب سائٹ پر نتائج کا اعلان اپریل میں کیا جائے گا۔