محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب کے بعد خلیج بنگال میں سمندری طوفان کا خدشہ ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کیٹگری ون کا سمندری طوفان ماہا مزید شدت اختیار کررہاہے جب کہ خلیج بنگال میں 5 نومبر تک ایک اور سمندری طوفان بن سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہےکہ خلیج بنگال میں بننے والے طوفان کو ’بلبل‘ کا نام دیا جائے گا جب کہ یہ طوفان بحیرہ عرب کے طوفان ’ماہا‘ کو کمزرو کرسکتا ہے۔
یاد رہے کہ ’ماہا‘ سے قبل طاقتور ترین سمندری طوفان ’کیار‘ پاکستان سے ٹکرائے بغیر عمان طرف رُخ کرگیا لیکن طوفان نے 700 کلومیٹر کے فاصلے سے ہی سندھ اور بلوچستان کے سمندر میں طغیانی پیدا کردی تھی جس سے ساحلی بستیاں زیر آب آگئ تھیں۔