چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے میڈیا کانفرنس میں کہا کہ پاکستان واحد بورڈ ہے جس کا چیف ایگزیکٹو نہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کئی بورڈز سے بات چیت جاری ہے۔ ایمرجنگ ایشیا کپ ایشین کرکٹ کونسل کاایونٹ ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی سی بی میں پروفیشنلزم لانا چاہتے ہیں۔ پاکستان واحد بورڈ ہے۔ جس کاکوئی چیف ایگزیکٹیو نہیں ہے۔ دیگر تمام بورڈز میں چیف ایگزیکٹیو موجود ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ایمرجنگ ایشیاکپ ایشین کرکٹ کونسل کاایونٹ ہے ۔اس کی براہ راست نشریات ہماری نہیں اے سی سی کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش ٹیم بہت اچھا کھیلی۔ کرکٹ میں ہارجیت ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےلیے کئی بورڈز سے بات چیت جاری ہے۔فی الوقت ہماری ساری توجہ پی ایس ایل فور کے کامیاب انعقاد پر ہے۔ پی ایس ایل کے پانچ میچز کراچی میں کرائے جائیں گے۔