ٹیم مینیجمنٹ کے استعفوں کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ نے انٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
حال ہی میں ختم ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ میں خود پر ہونے والی تبقید کے بعد عمران بٹ نے دل برداشتہ ہوکر کھیل سے کنارہ کشی کرنے کا یہ فیصلہ کیا ہے۔ عمران بٹ نے 155 کے قریب میچز میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔
واضح رہے کہ دو دن پہلے عمران بٹ کے بھائی اور قومی ٹیم کے ساتھ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے ریحان بٹ نے بھی ساتھی کوچ دانش کلیم کے ساتھ مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔