قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے دوسرے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد کپتان بابر اعظم سب سے زیادہ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔
گزشتہ روز 12 مئی کو پاکستان نے فخر زمان اور محمد رضوان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت آئرلینڈ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔
یہ میچ جیتنے کے بعد بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔
انہوں نے کُل 78 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جن میں 45 میچز میں فتح حاصل کی۔اس کےعلاوہ انہیں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
اس سے قبل یوگانڈا کے برائن مسابا کو یہ اعزاز حاصل تھا جنہوں نے کُل 56 میچز میں 44 میں کامبابی حاصل کی۔
بعدازاں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سب سے زیادہ 45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر کپتان بابر اعظم کو شرٹ بھی دی۔
بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والے کھلاڑی
بابر اعظم: 45 (کُل 78 میچز)
برائن مسابا: 44 (کُل56میچز)
اصغر افغان: 42 (کُل52میچز)
ایون مورگن: 42 (کُل72میچز)