پاکستان اور ویسٹ انڈیزکی وویمن کرکٹ ٹیمیوں کے درمیان ہونے والے میچز کا سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
کراچی ساؤتھ اینڈ کلب میں ہونے والے تین میچز میں سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کے لیے کراچی پولیس کے 779 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
مہمان ٹیم کے نجی ہوٹل میں قیام کے دوران 237 اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ ہوٹل سے گرائونڈ تک 272 اہلکار پر مشتمل نفری سڑکوں پر رہے گی۔
کراچی سائوتھ اینڈ کلب اوراس کے اطراف میں تین ایس پیز سمیت 270 پولیس اہلکار موجود ہوں گے۔
سیکیورٹی پلان کے مطابق میچ سے قبل کسی بھی شائقین کو چیکنگ کے بغیرگراؤنڈ میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ممنوع اشیاء لے جانا بھی سختی سے منؑ ہے۔ ہر فرد کی مکمل تلاشی کے بعد گرائونڈ میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچزشیڈول ہیں جبکہ آج دوسرا میچ سائوتھ اینڈ کلب میں کھیلا جا رہا ہے۔ سیزیز کا تیسرا اور آخری میچ 3 فروری کو سائوتھ اینڈ کلب میں کھیلا جائے گا۔