شاہد آفریدی اور وہاب ریاض کی ٹیم کومیلا وکٹورینز نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا۔
بی پی ایل کے فائنل میں کومیلا نے ڈھاکا ڈائنامائٹس کو17 رنز سے ہرادیا، فاتح الیون نے 3وکٹ پر 199رنز جوڑے، اوپنر تمیم اقبال نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 61 بالز پر141 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 10چوکے اور 11 چھکے شامل رہے۔
حریف سائیڈ جوابی اننگز میں 9 وکٹ پر 182رنز بنا سکی،رونی تعلقدار66 اوراپل تھارنگا48 رنز بناکر مزاحمت کرپائے، وہاب ریاض نے 28رنز دے کر3 وکٹیں لیں، شاہد آفریدی 37 رنز دینے کے باوجود کسی کو آؤٹ نہیں کرپائے۔