صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں مسافر بس کھڑی ہوئی دو بسوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر وڈھ کے قریب بارش کی وجہ سے مسافر بس کھڑ ی ہوئی دو مسافر کوچز سے جاکر ٹکرا گئی جس کے باعث پانچ افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اورلیویز اہلکار موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ چکی ہیں تاہم شدید بارش کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈپنی کمشنر خضدار نے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافض کردی ہے۔