ورلڈ کپ سے قبل کھیلنے جانے والے تمام 10 وارم اپ میچز پہلی بار براہ راست نشر کیے جائیں گے۔
ناظرین کو اسٹیٹ آف آرٹ کوریج سے لطف اندوز کرنے کیلیے ہر میچ میں 32 کیمرے استعمال ہوں گے،ان میں 8 الٹرا موشن ہاک آئی کیمرے، فرنٹ اینڈ ریورس ویو اسٹمپ کیمرے اور اسپائیڈر کیم بھی شامل ہیں بجب کہ پہلی بار ورلڈ کپ میں 360 ڈگری ری پلیز پیش کیے جائیں گے۔
تمام وینیوز میں دوران میچ جہاں پر ڈرون کیمروں سے فضائی مناظر پیش کیے جائیں گے وہیں پر ’بگی کیم‘ کے ذریعے گراؤنڈ لیول مناظر بھی ناظرین کو دکھائے جائینگے۔