وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ججز کے تقرر کا طریقہ بدلنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ان خیالات کا اظہار سوشل میڈیا کے زریعے کیا، وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چوہدری کے حوالے سے کہا کہ افتخار چوہدری سپریم کورٹ کے صرف دو فیصلوں کے وکیلوں کو 100 ملین ڈالر فیسیں اداکی گئیں، فیسیں ادا کرنے کے بعد اب پاکستان کو 1.4 بلین ڈالر کے جرمانے کا سامنا ہے۔
افتخار چوہدری سپریم کورٹ کے صرف دو فیصلوں کے نتیجے میں وکیلوں کو 100 ملین ڈالر فیسیں ادا کرنے کے بعد اب پاکستان کو 1.4 بلین ڈالر کے جرمانے کا سامنا ہے، احتساب ان جیسے ججز کا بھی ہونا چاہئے، نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے اس لئے ججز کے تقرر کا طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 18, 2019
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ احتساب ان جیسے ججز کا بھی ہونا چاہیئے کیونکہ نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے۔