دیر بالا میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دیربالا کےعلاقے واڑی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری ہے۔ حادثے میں دو بچوں اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہیں۔
واقعے کے بعد ریسکیو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کے طبی امداد کے لیے واڑی اسپتال منتقل کیا جہا ں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔