قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی امریکا میں انتقال کرگئی۔
قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی جو کینسر کے مرض میں مبتلا تھی انتقال کرگئی، آصف علی کی بیٹی چند روز قبل ہی علاج کے لیے امریکا گئی تھی۔ آصف علی اس وقت قومی ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ میں موجود ہیں تاہم بیٹی کے انتقال کے بعد فوراً پاکستان کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ آصف علی کی بیٹی گزشتہ سال سے کینسر کے موذی مرض کا شکار تھی، زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہونے کے باوجود وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پی ایس ایل میچز میں کھیل رہے تھے۔
دوسری جانب سابق آسٹریلوی کھلاڑی اور اسلام آباد یونائیٹد کے کوچ ڈین جونز نے بھی پی ایس ایل کے دوران کہا تھا کہ آصف علی کی ننھی بیٹی کی طبیعت بہت خراب ہے۔ آصف علی کی بیٹی کے ذکر پر ڈین جونز جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پریس کانفرنس ادھوی چھوڑ کر چلے گئے تھے