پولیس اور حساس ادارے نے پشاور میں مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن یکہ توت کی نواحی بستیوں میں کیا گیا، اس دوران 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے 2 ایس ایم جیز،چار پستول کارتوس اور منشیات برآمد کی گئی۔
مشترکہ سرچ آپریشن میں لیڈی پولیس، بم، ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ کتوں نے بھی حصہ لیا۔