وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مفتی منیب الرحمان اور مولانا شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں اور دیکھیں کہ چاند کیسے گردش کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سائنسی طریقے سے چاند دیکھنے کا یہ آسان طریقہ ہے،کیونکہ اس طریقے سے چاند کو دیکھنے کیلئے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں ہے۔
مولانا منیب الرحمن اور شہاب الدین پوپلزئ کو دعوت بھجوا رہے ہیں کہ وہ تشریف لائیں اور خود دیکھیں کہ چاند کیسے گردش کرتا ہے اور سائنسی طور پر کیوں یہ انتہائ آسان ہے کہ چاند کے اصل مقام کا تعین ہو سکتا ہے اور اس کیلئے بہت پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں ۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 20, 2019
اپنے ٹوئٹ میں واد چوہدری نے طنزیہ لہجہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ مفتی منیب الرحمان اور مفتی پوپلزئی آئیں اور دیکھیں کہ چاند کیسے گردش کرتا ہے۔
یاد رہے کہ فواد چوہدری اور مفتی منیب الرحمان قیام پاکستان میں علما کے کردار اور چاند دیکھنے کے معاملے پر آمنے سامنے آ گئے تھے۔