اسلام آباد: ملک کے اکثر شہروں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کچھ اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، قلات، ژوب اور پنجاب کے شہروں بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان)، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) جبکہ سندھ علاقوں سکھر اور لاڑکانہ میں بھی آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز پیر کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بنوں، ہزارہ ڈویژن، کوئٹہ، قلات، ژوب، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، لاڑکانہ ڈویژن، کشمیر اور اس کے قریبی پہاڑی علاقوں کے چند مقامات پر آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی