سابق صدر آصف علی زرداری نے چیٔرمین نیب کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مبینہ جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں پیشی کے موقع انہوں نے کہا کہ چیٔرمین نیب کا عہدہ ان کو انٹرویو دینے کی اجازت نہیں دیتا، چیرمین نیب کے خلاف کارروائی کریں گے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ 80 سال کے بوڑھوں کو عدالت میں لایا جارہا ہے،ابھی تو قانون یہ کہتا ہے کہ ملزم عدالت کا پسندیدہ بچہ ہوتاہے ۔ ابھی کسی پر الزام بھی نہیں ہے اور نہ ہی کچھ ثابت ہواہے ، ابھی تک تو کوئی جرم ثابت نییں ہوا لیکن بینکرز کوہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا جارہا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ بوڑھوں کو جیلوں میں بھی ڈالو اور اکانومی بھی چلاؤ؟ تو پھریہ سب کیسے چلے گا؟
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیٔرمین نیب ذرائع ابلاغ کو ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیتے چلے آرہے ہیں۔