میزبان انگلینڈ نے ورلڈ کپ 2019ء کے لئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا، فاسٹ بولر جوفرا آرچرکے ٹیلنٹ کو ڈیوڈ ویلی کے تجربے پر فوقیت دیتے ہوئے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
جوفرا آرچر نے آئرلینڈ اور پاکستان کے خلاف حالیہ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں متاثر کن پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔
46 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کا تجربہ رکھنے والے ڈیوڈ ویلی کو انگلینڈ کے عبوری اسکواڈ میں شامل کیا تھالیکن اس کے باوجود وہ ٹیم میں جگہ برقرار نہ رکھ سکے۔
انگلش اسکواڈ میں مزید دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جو ڈینلی اور ایلکس ہیلز کی جگہ آل راؤنڈر لیام ڈاؤسن اور ٹاپ آرڈر بیٹسمین جیمس ونس کو حتمی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
ایون مورگن کپتان، معین علی، جوفرا آرچر، جونی بیرسٹو، جوز بٹلر(وکٹ کیپر)،ٹام کرن،لیام ڈاؤسن، لیام پلنکیٹ، عادل رشید، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، جیمس ونس، کرس ووکس اورمارک ووڈ۔