ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو لاحق کسی بھی خطرے کی صورت میں ساتھ کھڑے ہیں۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کے شہر مکہ پر حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے، اور کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ چوکنا سعودی دفاعی افواج کا میزائل تباہ کرنا قابل ستائش ہے، جب کہ پاکستان سعودی عرب کو لاحق کسی بھی خطرے کی صورت میں ساتھ کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے ایک میزائل صوبہ مکہ جب کہ دوسرا میزائل حملہ جدہ کی جانب کرنے کی کوشش کی گئی، داغے گئے 2 بیلسٹک میزائلوں کو ملکی ایئر ڈیفنس نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے فضا میں ہی تباہ کر کے ناکارہ بنادیا۔